اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔
قیمتوں میں روزانہ اضافہ سے بجلی عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی: مریم نواز
Feb 13, 2022