منامہ (نیٹ نیوز) بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلیٰ افسر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے۔ عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی افسر کو تعینات کیا گیا ہے، یہ تعیناتی بحرین میں کی گئی ہے۔