یہودی انتہا پسند مسلمانوں کے حلیے میں مسجد اقصٰی داخل 

مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ، شہنوا) انتہاپسند یہودیوں کے مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند یہودی مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اوراپنی عبادت کرتے ہیں۔انتہاپسند یہودی تنظیم کے ایک کارندے نے کہا مسجد اقصیٰ جانے کے لئے ہم اپنے کپڑے، ٹوپی اورتمام دیگرشناختی علامات مسلمانوں جیسی کرتے ہیں۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پرشدید غصے کا اظہارکیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مقدس مقام پرعبادت کے حق کوخطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ غیرمسلم مسجد اقصیٰ کمپلیکس کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن وہاں عبادت نہیں کرسکتے جبکہ طبی عملہ اور عینی شاہدین کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 165 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ شدید جھڑپیں گزشتہ روز نابلس شہر کے جنوب اور مشرق میں بیتا، بیت، دجن، درقین اور حوارہ کے دیہات اور شہر قلقیلیہ سے مشرق گائوں کفرقدوم کے نزدیک ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن