ٹماٹر‘ چکن‘ پیاز‘ سرخ مرچ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے: فرخ حبیب

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات پر موثر عملدرآمد سے ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہفتے میں تقریبا 15 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شماریات ڈویڑن کے اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر، چینی، انڈہ، پیا،ز دال مونگ، ایل پی جی سمیت 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سرخ مرچ پائوڈرکی قیمت میں 31.44 فیصد، دال مونگ 27.75 فیصد اور چینی کی قیمت میں 4.78 فیصد کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح چکن 4.51 فیصد، پیاز4.16 فیصد اورآلوکی قیمت میں کمی ریکارڈہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن