سر میں کیل ٹھونکنے کا معاملہ، مجھ پر جنات آتے ہیں، کمرے سے کیل نکالتے ہوئے بے ہوش ہوگئی، متاثرہ خاتون

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سر میں کیل ٹھونکنے سے متاثر ہونے والی خاتون نے بیٹے کی خواہش اور جعلی عامل سے متعلق دونوں باتوں کو مسترد کردیا۔خاتون بازگلہ نے کہا کہ اس کے دو بیٹے پہلے ہی ہیں، ہسپتال لاتے وقت بے ہوش تھی اور ڈاکٹر سے کوئی بات نہیں کی، ڈاکٹر جھوٹ بول رہے ہیں۔مجھ پر جنات آتے ہیں، کمرے سے کیل نکال رہی تھی تو بے ہوش ہوگئی۔جب آنکھ کھلی تو ہسپتال میں تھی اور کیل میرے سر میں تھی۔

ای پیپر دی نیشن