خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن 13 اضلاع میں ضمنی پولنگ آج، فوج‘ ایف سی تعینات 


پشاور/ اسلام آباد (بیورورپورٹ+خصوصی نامہ نگار) پشاور سمیت صوبے کے 13اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان آج سجے گا، دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہیں، پشاور ، کوہاٹ ، چارسدہ ، نوشہرہ ، خیبر ، مہمند ، مردان ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بونیر اور باجوڑ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات  ہوں گے  حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر  فوج اور ایف سی کی  نفری ہفتے کے روز سے تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے کے روز سے ہی بند کر دیئے گئے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے فوت ہونے یا کسی اور وجہ سے پولنگ منسوخ ہونے پر ان پولنگ سٹیشنوں اور حلقوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں الیکشن کمشن کے مطابق پولنگ کے لئے 568پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں مجموعی طور پر 7لاکھ 10ہزار 472ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو گی جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...