میجر فاطمہ نے جنوبی افریقن فوج کے خلاف اسکارف جنگ جیت لی

Feb 13, 2022

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ کی فوج میں بطور میجر تعینات مسلمان خاتون میجر فاطمہ آئزک نے فوجی یونیفارم کے ساتھ اسکارف پہننے کی جنگ جیت لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی فوج نے ایک مسلمان خاتون میجر کی مستقل مزاجی اور اس کی طرف سے قانونی جنگ کے باعث ملٹری یونیفارم سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کر دی ۔ اب ملکی فوج کی مسلم خواتین اہلکار اپنے سروں پر ہیڈ اسکارف پہن سکیں گی۔فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب جنوبی افریقہ کی مسلح افواج میں مسلم خواتین سپاہیوں اور افسران کا ہیڈ اسکارف پہننا خلاف قانون نہیں ہو گافوجی یونیفارم اور ہیڈ اسکارف سے متعلق اس تنازعے کا آغاز جون 2018 میں ہوا تھا۔

مزیدخبریں