کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری سینٹر کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جراحی کی شعبے میں روبوٹک سرجری انقلابی قدم ہے، روبوٹ کے ذریعے باریک اعضا کی سرجری بھی کرسکتے ہیں، مصنوعی انٹیلیجنس کو چلانے کیلئے بہترین سرجن کا ہونا لازمی ہے۔ حکومت سندھ نے پہلی مرتبہ 2017 میں روبوٹ سرجری کا سسٹم خریدا تھا، روبوٹک سرجری کا نام دنیا کے مشہور مصور ڈی ونچی سے منسوب ہے، ڈی ونچی کے(صفحہ7 پربقیہ نمبر68)
ہاتھ نفاست کے ساتھ رنگوں سے کھیلتے تھے۔