مینجمنٹ کمیٹی بزنس کمیونٹی ‘ترقی ‘بجٹ تجاویز میں مثبت کردار ادا کریگی ‘سرتاج احمد 

پشاور(بیورورپورٹ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخواکے ایگزیکٹیو ممبران نے عرفان اقبال شیخ کو متفقہ طوپر مینجمنٹ کمیٹی فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین،نائب چیئرمین محمد سلیمان چائولہ جبکہ ممبران شبیرحسین منشائ، محمد ندیم قریشی اور قاضی محمد اکبرکونامزد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم امید رکھتے ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی ،خواتین ا نٹرپینور کی ترقی اور بجٹ تجاویز میں مثبت رول ادا کرے گی اور صوبہ و خواتین کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل کرے گی ریجنل آفس پشاور میں ایگز(صفحہ7 پربقیہ نمبر53)یکٹیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈنیٹرسرتاج احمد خان منعقد ہوا  انہوںنے کہاکہ صوبے کے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران ہر مہینے کے پہلے ہفتے ماہانہ اجلاس منعقد کریںگے جس میں ممبران زوم لنک پر بھی تجاویز اور شرکت کرسکتے ہیں انہوں نے باہمی تجارت بڑھانے کیلئے افغانستان اور پاکستان کے درمیان11 بارڈرسٹیشن کھولنے، صوبہ کے11انڈسٹریل اسٹیٹ میں صوبہ کے بزنس کمیونٹی کو پلاٹ الائمنٹ،صوبہ بھرکے چیمبرزآف کامرس کو پلاٹ الائمنٹ یقینی بنانے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا  ۔

ای پیپر دی نیشن