فضل الرحمان کا آصف زرداری کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی 

Feb 13, 2022

لاہور (آئی این پی) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنمائوں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

مزیدخبریں