پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان آرمی اور ایف سی کی طرف سے سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروںکی تربیت کا چوتھا اور آخری مرحلہ قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں مکمل ہو گیا۔ یہ ارکان اب خیبرپختونخوا کی باقاعدہ پولیس فورس کا حصہ بنیں گے۔ تربیتی پروگرام حکومتی پالیسی کا حصہ تھا جس کے تحت نئے ضم شدہ اضلاع کے سابق خاصہ دار اور لیویز کے 20,000 اہلکاروں کو پاک فوج اور ایف سی کی نگرانی میں تربیت دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیت کا اہتمام مختلف شعبوں میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف ہتھیاروں کا استعمال، بارودی سرنگوں اور(صفحہ7 پربقیہ نمبر45) آئی ای ڈی کا پتہ لگانے کے طریقے، پبلک ڈیلنگ، پولیسنگ، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور جسمانی فٹنس شامل ہیں۔ چوتھے تربیتی مرحلے کے آخری بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ حال ہی میں ضلع باجوڑ میں منعقد ہوئی۔ میجر جنرل عادل یامین، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ، خیبر پختونخوا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پریڈ میں اہلکاروں کے اہل خانہ اور اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔