وقاص ہنجرا کی دو سال بعد رہائی، لیاقت بلوچ نے وہاڑی جاکر استقبال کیا

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی صدر مجلسِ قائمہ سیاسی وقومی امور لیاقت بلوچ نے وہاڑی میں جماعت اسلامی کے رہنما علی وقا ص ہنجرا کی دو سال بعد ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی پر استقبال کیا، ملتان میں سیاسی سماجی رہنما ملک سجاد وینس کے والدین کی سالانہ مجلس ایصال ِ ثواب سے خطاب کیا اور جامعہ اسلامیہ جدیدہ کی سالانہ تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ومدارس ، منبر ومحراب سے قرآن وسنت کا پیغام ملت اسلامیہ کے اتحاد کا ذریعہ بنایاجائے ، اتحادِ امت ، تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی تمام تدبیریں الٹ رہی ہیں، بھان متی کا کنبہ آپس میں دست وگریبان ہے، عمران خان اور ان کے وزراء ، مشیروں ، ترجمانوں کے لشکر نے مل کر ملک کو تباہ کیاہے۔ اقتصادی، سماجی اور احتساب کے محاذ پر نا کامی کا یہی ٹولہ ذمہ دار ہے۔ وزیروں کی نالائقی پر تمغے نہیں برطرفی کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن