لاہور (کامرس رپورٹر)پارک ویو سٹی لاہور دریائے راوی کے کنارے میں ملتان روڈ پر واقع واحد سوسائٹی ہے جو لاہور کی تین مین شاہراہوں کی آغوش میں واقع ہے۔ لاہور، اسلام آباد موٹروے سے صرف 2 کلو میٹر کی مسافت پر جبکہ ای ایم ای سوسائٹی کے بالمقابل اور رنگ روڈ کے ساتھ واقع ہے۔ لوکیشن کے اعتبار سے ایسی خصوصیت لاہور کی کسی دوسری سوسائٹی کو حاصل نہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے صرف 4منٹس کے فاصلے پر واقع اس سوسائٹی میں بین الاقوامی طرز تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔فن تعمیر کا شاہکار یہ رہائشی منصوبہ 13 بلاکس پر مشتمل ہے،9 بلاکس کے قبضے مکمل طور پر دیئے جا چکے ہیں جہاں سینکڑوں خاندان رہائش پذیر ہیں جبکہ 4 بلاکس میں 10،5 اور ایک کنال کے پلاٹس کی آسان اقساط پرفروخت جاری ہے۔پارک ویو سٹی لاہور کی واحد سوسائٹی ہے جو تمام جدید ترین آسائیشات سے آراستہ ہے۔ کشادہ روڈز، ہر بلاک کیلئے علیحدہ گیٹ، پارک ، سکیورٹی جبکہ تفریحی، شاپنگ ، تعلیم اور صحت کی تمام سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
پارک ویو سٹی تین مرکزی شاہراہوں کی آغوش میں واقع ہے
Feb 13, 2022