لاہوریوں کو صاف پانی کی فراہمی  اولین ترجیح ہے، ایم ڈی واسا 

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ایم ڈی واسا محمد تنویر زیر صدارت اجلاس کا انعقادہوا۔اس اجلاس میں تمام ٹاونز کے ڈائریکٹرز ،ایکسیئنز نے شرکت کی۔لاہور کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے پانی کی بروقت نکاسی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہوگی۔10 سے 11 بجے تک تمام ایس ڈی او ،ایکسئین ، ڈائریکٹر عوامی شکایات کو سننے کے لییاپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ایم ڈی واسا محمد تنویر تمام دفاتر کے سرپرائز دورے کریں گے۔عوامی شکایات کا ازالہ کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹاونز کے سروے کریں تمام مین ہولز کور ہونے چاہیں تاکہ کسی حادثہ سے بچا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن