لاہور(نامہ نگار)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں3روپے دس پیسے فی یونٹ اضافے پر انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف حکومت ہر 15دن بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے لگاتی ہے۔نالائق حکومت عوام کیلئے ایسٹ انڈیا کمپنی بن چکی ہے۔جب تک یہ قوم پر سوار ہیں ،مہنگائی کا جن بے قابو رہیگا۔اپنے ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد بجلی کی قیمت میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔
حکومت ہر 15دن بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے لگاتی ہے، شہزاد سعید چیمہ
Feb 13, 2022