میرا جینا مرنا کسانوں کیلئے ہے  چودھری عبدالرؤف تتلہ 

Feb 13, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی چودھری عبدالرؤف تتلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا جینا مرنا کسانوں کیلئے ہے اور اس لئے میں نے اپنی سیاسی  پارٹی میں کسان کا نام رکھا ہے مجھے الحمد اللہ کئی سیاسی جماعتوں سے آفرز تھیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ اللہ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ مجھے گے آکے اس ملک کے غریب کسان کیلئے کچھ کرنا چاہئے پاکستان الحمد اللہ ایک زرعی ملک ہے مگر اس کا کسان بہت برے حالات میں زندگی گزار دیا ہے جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا میرا مقصد پورا نہیں ہوگا میں زندگی کے ہر شعبہ تعلیم‘ صحت اور کاروبار میں کسانوں کو پہلی ترجیح دینے کا آرزو مند ہوں ۔اور انشاء اللہ وہ دن آئے گا کیونکہ تمام سیاستدانوں نے صرف کھوکھلے نعروں کے سوا کسانوں کے کچھ نہیں کیا۔

مزیدخبریں