پی آئی این ایس میں ’’ مرگی‘‘  کے بارے میں عوامی شعور  اجاگر کر نے کیلئے سیمینار کل ہوگا 

لاہور ( سٹی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی کا عالمی دن ’’ورلڈ پرپل ڈے‘‘ کل منایا جائیگا،اس دن کی مناسبت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں سیمینار اور واک ہو گی۔جن میں پروفیسر محسن ظہیر، ڈاکٹر شاہد مختار سمیت طبی ماہرین مرگی کے مرض کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ پروفیسرخالد محمود نے کہا کہ اس دن دنیا بھر میں لوگ پرپل ’’جامنی رنگ‘‘ کا لباس زیب تن کرکے مرگی کے مرض میں مبتلا لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن