لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنماراناثناء اللہ نے مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجدلبرٹی کے پرنسپل حافظ شعیب الرحمن قاسمی کو مسلم لیگ (ن)علماء مشائخ ونگ پنجاب کاڈپٹی جنرل سیکرٹری مقررکرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ نوٹیفکیشن کی منعقدہ تقریب میں ممبرقومی اسمبلی پیرسیدعمران شاہ ، صدرمسلم لیگ (علماؤمشائخ ونگ)پاکستان مفتی انتخاب نوری، صاحبزادہ حافظ محمدامجد، مولانامیاں محمداسلم ندیم نقشبندی سمیت علماء مشائخ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اوراس موقع پرانہوں نے حافظ شعیب الرحمن قاسمی کومسلم لیگ(علماؤمشائخ ونگ) کاڈپٹی جنرل سیکرٹری مقررکئے جانے کابھرپورخیرمقدم کیااوراپنی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔