پولیس پارٹی پر ملزمان کا تشدد‘ وردیاں پھاڑ دیں‘ محبوس بنائے رکھا 

Feb 13, 2022

 رحیم یارخان (نمائندہ نواے وقت) پکار 15کی کال ہر پہنچنے والی پولیس پارٹی پر 11 ملزمان نے حملہ کردیا‘ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ اقبال آباد کی حدود موضع تاج پور کے علاقہ سے پکار 15 کی کال موصول ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرید عباس پولیس نفری کے ہمراہ چیکنگ کے موقع پر پہنچ گیا جہاں پر موجود 11 ملزمان محمد یونس وغیرہ الجھ پڑے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا‘ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور انہیں حبس بے جا میں رکھے رکھا۔ اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے پولیس اہلکاروں کی ملزمان سے رہائی کرائی‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں