اوچشریف (ارشاد احمد شاد سے) رکن پنجاب اسمبلی و سجادہ نشین دربار حضرت محبوبِ سبحانی پیر مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی سے امریکی سفارت کاروں اور چیکوسلواکیہ کے سفارت کاروں کی شمس محل میں ملاقات، قدیمی نوادرات کی زیارت پاکستانیوں کی محبت مہمان نوازی کبھی نہیں بھلا سکوں گا قدیمی نوادرات کی زیارت سے دلی سکون ملا مسٹر اینڈ مسز جوناتھن سفارت کار امریکہ، تفصیل کے مطابق اوچشریف ایم پی اے مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کی اقامت گاہ شمس محل میں امریکن سفاتکارمسٹر اینڈ مسز ٹومس،چیکو سلواکیہ، مسٹر اینڈ مسز جو ناتھن کی آمد قدیمی نوادرات کی زیارت کی اور اپنے خیالات کا اظہار سفارتکاروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملکوں کی سیر و سیاحت کا شوق ہے۔ پاکستان ہماری سیر و سیاحت کا 141واں ملک ہے اس کے بعد بنگلہ دیش جائیں گے تمام ملکوں کی خوبصورتی دیکھنے اور وہاں کے لوگوں سے مل ملاپ کیا ہے لیکن سب سے زیادہ لوگ ہمیں پاکستان کے اچھے لگے ہیں محبت مہمان نوازی پاکستانیوں کی کبھی بھی نہیں بھلا سکوں گا پاکستان آنے سے ہمیں کوئی پریشانی مشکلات نہیں ہوئی ہے زبان سمجھنے کی صرف مشکل ہوئی ہے پاکستان میں جہاں گیا ہوں لوگوں نے عزت کی ہے جو چیز کھانے پینے کی خریدتے ہیں اکثر ہم سے پیسے نہیں لیتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان واحد ملک جہاں میرا خرچہ کم ہو رہا ہے۔ آئندہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان کی دوبارہ سیر و سیاحت کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اوریہاں کے عوام کو بہت پسند کر کے جا رہا ہوں،بعد ازاں وفد نے اوچ شریف کے تاریخی مقامات بھی دیکھے اس موقع پر ترجمان شمس محل ریاض احمد بھٹہ ، نواز خان اور فضل خان بھی موجود تھے۔