خیر پور سادات ،علی پور،مظفرگڑھ ( نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت، خبر نگار)آوارہ کتے گھر گھس گئے، 12بکریوں کو مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق خیر پور سادات کے محلے دین پور میں غریب خاتون کے گھر میں رات کو آوارہ کتوں نے 12 سے زائد بکریوں کو نوچ نوچ کر مار ڈالا ہے، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے مقامی انتظامیہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز مہیا کئے جاتے ہیں، جو کرپشن کی نظر ہو رہے۔ہیں،سرکاری اسپتال انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ تحصیل علی پور میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر 30 سے زائد واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں،ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے، جو بھی زخمی لایا جاتا ہے اسے فوری کتے کے کاٹے کی ویکسین لگاء جاتی ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے آوارہ کتوں کو فوری ٹھکانے لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔