لاہور (سپورٹس ڈیسک ) افغانستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی ۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23فروری سے ہوگا۔لیگ سپنر راشد خان پاکستان سپرلیگ کی وجہ سے سکواڈ کے ساتھ نہیںپہنچے ‘وہ بعد میں جوائن کریںگے ۔ امکان ہے کہ وہ انیس فروری کو سکواڈ جوائن کریں گے ۔ مہمان ٹیم کل چودہ فروری کو کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر ٹریننگ کرسکے گی ۔ ایک دن قرنطینہ کے بعد سکواڈ چٹو گرام پہنچ جائے گا جہاں سیریز کھیلی جائیگی ۔ بی پی ایل میں شریک قیس احمد اور مجیب الرحمٰن لیگ مکمل ہونے پر سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔