بھارت کا نیا بجٹ مودی سرکار کے جنگی جنون کی طرف اشارہ کرتا ہے نئے مالی سال کے لیے بھارت نے جنگی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 25.5 لاکھ کروڑ روپے جنگی بجٹ کی مد میں مختص کر دئیے ہیں اہم امریہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے نئے بجٹ کو عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیا ہے مسئلہ کشمیر گزشتہ کئی برسوں سے خطے کے امن کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق حل ہونے والا مسئلہ سرد خانے کی نذر ہے مودی سرکار کی ہٹ دھرمی اور دہشت گردی پر مبنی پالیسی کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے بھارت کی عوام غربت کی چکی میں پس رہی ہے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے جب کہ مودی سرکار نے ہندو توا کو انتہا پسندی کو فروغ دینے کے لیے جنگی بجٹ میں اضافے کو اہمیت دی اور یہ امر واضح ہے کہ بھارت امن نہیں بلکہ جنگ کا خواہش مند ہے اور شدید بوکھلاہٹ کا بھی شکار ہے بھارت میں کروڑوں لوگ بے گھر ہیں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عام آدمی کے لیے نیا بجٹ مختص صفر ہے سب سے زیادہ خوراک کی کمی کا شکار بھارتی بچے ہیں بے روزگاری کی وجہ سے بھارتی عوام بے چین ہے اور مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے سخت مایوسی کا شکار ہے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ بھارتی جنگی بجٹ میں اضافے کے پیش نظر خطے میں غربت مزید بڑھے گی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے یہ کیسا دہرا معیار ہے کہ مغربی ممالک میں کسی ایک شخص کی ہلاکت پر واویلا مچایا جاتا ہے ادارے جاگ جاتے ہیں تاہم مقبوضہ وادی میں بھارت کئی برسوں سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے مقبوضہ وادی کو 90 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے قید خانہ بنا دیا گیا جبکہ دوسری طرف مکمل خاموشی ہے انسانی حقوق کے نام پر تنظیمیں غفلت کی نیند سو رہی ہیں خطہ ایک خطرناک جنگ کے شعلوں کی لپیٹ کے خطروں میں ہے 5 اگست کے اقدام کے بعد مودی سرکار کی من مانیوں میں اضافہ ہوا ہے کشمیری آزادی کے جذبہ سے سے سرشار ہیں اپنے حق کے حصول کیلئے بابت قدم اور پرجوش ہیں آخری گولی اور آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں مودی سرکار کی ہر حرکت مشکوک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی جنگی جنون کانوٹس لیتے ہوئے واضح حکمت عملی اختیار کی جائے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لئے عملی کردار ادا کیا جائے اور بھارت پر مزید دباؤ بڑھایا جائے کشمیری اس وقت چاروں طرف سے محاصرے میں ہیں بھارت ایک بزدل دشمن کا کردار ادا کر رہا ہے مقبوضہ وادی میں اور ایل او سی پر جنگ جیسے حالات پیدا کر رکھے ہیں اس ضمن میں کشمیریوں کی حمایت اور عظمت کا جائزہ لیا جائے تو آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافے سے مودی سرکار کشمیریوں کے خلاف جنگ جیت نہیں پائے گی کشمیریوں کا عزم اُن ہتھیاروں کو زنگ آلود کر دے گا بھارت اصل حقیقت سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتا اقوام متحدہ اب تک مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ناکام ثابت ہوچکا ہے ادارے کی اہمیت کا اندازہ ناکامی سے لگا دیا جاسکتا ہے سینکڑوں قرارداد پاس کروانے کے باوجود بھارت کو مجبور نہ کر سکا اور کشمیریوں پر مسلسل مظالم ڈھائے جاتے رہے اور یہ ظلم نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بھارت کے اندر مسلمانوں پر ڈھایا جا رہا ہے مودی سرکار کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد قتل و غارت گری میں اضافہ ہوا ہے امن کی خوائش رکھنے والوں کو شدید مایوسی ہوئی مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال سنگین ہے بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے گزشتہ دنوں 5 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے اس سلسلے میں کشمیری عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بھارتی فوج کیخلاف احتجاج کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی کشمیری جانتے ہیں کہ بھارت ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت ساری کاروائیاں انجام دے رہا مودی سرکاری منصوبہ بندی ہے نقاب ہو چکی ہے انسانی حقوق کی پامالی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے بھارتی فوج کے خلاف عالمی کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے عالمی میڈیا مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی مجرمانہ سرگرمیوں اور جنگی جرائم کو اجاگر کرتے ہوئے بے نقاب کرے خاموشی توڑ دے بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرتے ہوئے درندگی کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے کشمیر میں انسانی خون پانی سے بھی زیادہ سستا سمجھ کر بہایا جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت سے ان تمام جرائم کی جواب طلبی کی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ردعمل خطے کے امن کو متاثر کرے گا۔
بھارت کا جنگی جنون اور مسئلہ کشمیر
Feb 13, 2022