سندھ میں طلبہ تنظیموں کی بحالی ‘ سندھ اسمبلی نمبرلے گئی‘ خلیل ستی

Feb 13, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف خلیل ستی نے سندھ حکومت کی جانب سے طلبہ تنظیموں کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں بحالی بل کی متفقہ منظوری کے  ملکی سیاست پر مثبت نتائج مرتب ہونگے۔ سندھ حکومت نے طلبہ تنظیموں کی بحالی میں پہل کرکے دل جیت لئے ہیں سندھ حکومت مبارکبادکی مستحق ہے۔ سندھ حکومت پہل کرکے نمبر لے گئی‘ خلیل ستی نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ تنظیموں کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میںتنظیموں کی بحالی کا حکم دیا تھا مگر اس پر عمل نہ ہوسکا۔ سندھ اسمبلی میں بل کی منظوری سے دیگر صوبے بھی طلبہ تنظیموں کی  بحالی کے عمل کومکمل کرینگے۔ خلیل ستی نے کہا کہ1984ء میں آمر ضیاء الحق نے طلبہ تنظیموںپر پابندی عائد کرکے شب خون مارا تھا۔ سندھ اسمبلی نے آمر کے فیصلے کو مسترد کرکے یہ ثابت کردیا کہ سندھ اسمبلی جمہوریت‘ عوامی اور طلبہ حقوق کی علمبردار جماعت ہے جودوسری جماعتوں کیلئے قابل تقلید عمل ہے۔

مزیدخبریں