کراچی(نیوزرپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان)کے وائس چیئرمین نے کہا کہ شہر میں تیزی سے بڑھتی رہزنی، گاڑیوں کی چوری اور شہریوں کو انکی قیمتی اشیا سے محروم کرنے کے علاوں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے جو سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جس کے سد باب کیلئے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا قلع قمہ کرنا ناگزیر ہوچکا ہے جو ان فرض شناض سیکورٹی کے اہلکاروں اور افسران کی قربانیوں کو مٹی میں ملارہے ہیں،جنہوں نے اس شہر کے امن واستحکام کیلئے اپنی جانیں نجھاور کی ان شہدا کا خون ہم پر قرض ہے۔شاہد فرازنے آفاق ہاس میں فیڈرل بی ایریا سے آئے مہاجراکابرین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مستقل امن و امان کے قیام کیلئے پولیس میں لوکل افراد کی بھرتی،امیر اور غریب کیلئے یکساں قانون جبکہ انصا ف کی فراہمی کا عمل شفاف اور بلاامتیاز بنائے بغیربہتر اور پر امن معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل اور اندورنِ سندھ سے لوگوں کو سرکاری اداروں میں بھرتی کا سلسلہ احساس محرومیوں کو جنم
دے رہا ہے ایسے میں کوئی اگر علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرتا ہے تو یہ ان ناانصافیوں کا فطری ردعمل ہے۔
پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا قلع قمع کرنا ہوگا،شاہد فراز
Feb 13, 2022