اوتھل (نامہ نگار) محکمہ زراعت CRS بلوچستان میں سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں سابق صوبائی وزیر زراعت سیکریٹری زراعت بلوچستان اور ڈائریکٹر شماریات بلوچستان نے ضلع لسبیلہ کے مقامی بے روزگار نوجوانوں کی حق تلفی کرتے ہوئے ضلع لسبیلہ میں کراپ رپورٹر کی گریڈ چھ میں آسامی پر اپنے ضلع قلعہ عبداللہ کے شخص کو تعینات کرکے لسبیلہ کے مقامی بے روزگار نوجوانوں کے حقوق پر شب و خون مارا ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز قبائلی شخصیت وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں بے روزگاری عروج پر ہے ۔
لسبیلہ میں بے روزگاری عروج پر ہے: شفیع محمد انگاریہ
Feb 13, 2022