گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ماہِ فروری میں بھی ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس جانچنے کیلئے فزیکل ٹیسٹ اور کارکردگی چانچنے کیلئے تحریری امتحان لیا گیا۔ جس کا مقصدریسکیورز کا کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء نے کہا کہ ریسکیورز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24گھنٹے ہر دم تیار ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میںلوگوں کو فوری مدد فراہم کی جاسکے۔