گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے علی الصبح اندرون شہر حافظ آباد روڈ، نوشہرہ روڈ باغبانپورہ چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ حکومت پنجاب محکمہ بلدیات کی ماہ صفائی مہم اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے 18 نکاتی عوامی ویلفیئر اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرنیپارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی کیافسران کوہدایت کی کہ شہرکے تمام چوکوں کو صاف ستھرا کیا جائے، جہاں پہلے سے مانومنٹس (خوبصورتی کے نمونے نصب) کئے ہیں انہیں بھی صاف اوربحال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مانومنٹس کے اطراف وال چاکنگ، بینرزاوردیگرتشہیری موادکو بھی ہٹایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرون شہر میں موجود گراؤنڈ کو بحال اور صاف کرنے کی ہدایت کی اور گراؤنڈ کی نشاندھی کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی تاکہ گراؤنڈ کا اصل رقبہ کو بحال کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کے لیے کھیلوں اور سیرو تفریح کا ذریعہ بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنرنیتجاوزات کے خاتمے، صفائی، نکاسی آب، وال چاکنگ، غیرقانونی بینرز، پارکنگ سٹینڈزکیخلاف کارروائیوں، جانوروں کے باڑوں کے سروے، چارہ فروخت کرنے والے ٹال مالکان کونوٹس جاری کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔ سنیئر منیجرآپریشنزعامرمشتاق نے انہیں صفائی، فوکل پرسن چیف سیکریٹری ویلفیئراقدامات شبیرحسین بٹ اورچیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن خواجہ عمران صفدرنے تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کیخلاف جاری آپریشنز بارے بریفنگ دی۔
گوجرانوالہ کے تمام چوکوں کو صاف ، مانومنٹس کو بحال کیا جائے: ڈپٹی کمشنر
Feb 13, 2022