خاتم النبین ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل میں سب کی نجات ہے:ڈاکٹر مختار حسین

Feb 13, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈویژنل قرآت ونعت خوانی اور تقاریر کے مقابلو ں کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں نقد رقوم کے چیکس  تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ ہائر پوسٹ گریجویٹ گرلز سیٹلائیٹ ٹاؤن کالج میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز پروفیسرڈاکٹر مختار حسین تھے۔جبکہ پرنسپلز گرلز کالج میڈم روبینہ ،بوائز کالج پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد، ڈویژن بھر سے ڈپٹی ڈائریکٹرز جمیل یوسف،مراد علی گوندل،وائس پرنسپل ادارہ دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے طلبہ میں ڈائریکٹر کالجز،ڈپٹی ڈائریکٹرز، پرنسپلز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منورحسین اور دیگر اساتذہ کرام نے سرٹیفکٹ تقسیم کئے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجزپروفیسر ڈاکٹر سید مختار حسین شاہ نے کہا کہ خاتم النبین ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل میں سب کی نجات ہے۔،دین اور دنیا کی تمام بھلائیاں، کامیابیاں آپؐ کی پیروی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے سد باب کے لئے مذہبی اوراخلاقی اقدار کی پاسداری کے ساتھ خوف خدا اور جواب دہی کا احساس بھی ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ جمیل یوسف‘  پرنسپل گرلز کالج میڈم روبینہ سرور‘  پرنسپل گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد‘ پروفیسر رانا اشرف اور دیگر اساتذہ‘ طلباؤ  طالبات کی بڑی تعدا د نے تقریبات میں شرکت کی ۔

مزیدخبریں