لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی طوفانی بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 142 رنز کا ہدف ہی دے سکی۔

Feb 13, 2022 | 21:55

ویب ڈیسک

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی طوفانی بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 142 رنز کا ہدف ہی دے سکی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ہوم ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتا اور کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا۔شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا جس سے باہر نکلنے کی کوشش میں بلے باز اونچی شاٹس کھیل کر وکٹیں گنواتے رہے۔

مزیدخبریں