اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پیر کو ہوگا جس میں پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ کے حوالے سے بحث کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں دوبارہ ہو گا۔ چیئرمین سینٹ نے اجلاس کا وقت تبدیل کیا۔ سینٹ کا اجلاس اب چار بجے شام کی بجائے دن بارہ بجے ہو گا۔