سپریم کورٹ نے ارشدشریف ازخود نوٹس کیس سماعت   آج مقرر کردی

Feb 13, 2023


 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ (آج)پیر13 فروری کو کیس کی سماعت کریگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہربھی بینچ میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے یو اے ای اورکینیا میں تحقیقات پر  رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں