منتخب پنجاب اسمبلی کے پی کے توڑ کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا:اشرف بھٹی


لاہور( نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز میں عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اپنا غیر جمہوری فیصلہ واپس لے لیں اور واپس قومی اسمبلی آ جائیں، مگر انہوں نے تب ایسا نہیں کیا تھا اور منتخب پنجاب اسمبلی کے پی کے توڑ کر جمہوریت پر شب خون مارا ہے ۔عمران نے ان دونوں منتخب اسمبلیوں کو اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی نذر کردیا ہے۔ ایک طرف منتخب اسمبلیوں کوتوڑنا اور دوسری طرف پھر سے انہی اسمبلیوں کے الیکشن کے مطالبے کرنا کیا کوئی عقل مند شخص اب بھی عمران خان کو ایک ہوش مند شخص کہے گا۔ عمران خان کو روائتی ضد اور ہٹ دھرمی کی سزا آنے والے الیکشن کے نتائج میں بھگتنا پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...