بلاول بھٹو نے پاکستان کی ساکھ  بحال کی:چوہدری منور انجم 

Feb 13, 2023


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے شاہ محمود قریشی کے بیان پراپنے رد عمل میں کہاہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ساکھ بحال کی ہے۔دنیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بات سنتی بھی ہے اور اتفاق بھی کرتی ہے۔شاہ محمود قریشی جیسا نالائق وزیر خارجہ دشمن ملک میں بھی نہ ہوں ۔شاہ محمود قریشی چاپلوسی کو خارجہ امور سمجھ رہے تھے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ذاتی اخراجات پر غیر ملکی دورے کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں