لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ، جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردارمحمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی دلدل میں قوم کو جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے۔ کشکول اٹھائے حکومتی ٹولہ نگر نگر بھیک مانگ رہا ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کا انتقام عوام سے مہنگائی کی صورت میں لے رہی ہے۔ نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ حکومت وقت نے غریب آدمی کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ بھکاریوں کا انٹرنیشنل ٹولہ ملک اور قوم پر حکومت کر رہا ہے۔ بجلی ،گیس ، پٹرول،آٹا ،چینی، گھی، دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ غریب آدمی کو جان کے لالے پڑے ہیں جینا محال ہو چکا ہے۔ حکومت وقت کا ہر فرد عیاشیوں میں مصروف ہے کار ہے۔ جملہ مسائل کا حل قبل از وقت فوری انتخابات ہیں۔ حکمرانوں نے اپنے کرپشن مقدمات سے نجات حاصل کرنے کیلئے آئین پاکستان کی کتاب کے ایک ایک صفحے کو ہار دیا ہے۔
ملک ، قوم کو آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دیا :شاداب رضا نقشبندی
Feb 13, 2023