دین اسلام پیار ،محبت ، کردار سے پھیلا ہے:سید ریاض حسین نجفی

Feb 13, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پیغام ولایت و امامت کو دنیا تک پہنچانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام پیار محبت اور کردار سے پھیلا ہے۔ منبر رسول کو تبلیغ دین کیلئے صحیح استفادہ کر نا چاہیے۔ حیرت ہے کہ ہم نے توحید ، نبوت، امامت،نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ ، اور اخلاق کیلئے استعمال نہیں کیا۔ مجلس میں ہم عام طور پر امیر المؤمنین علیؓ ، امام حسینؓ اور فاطمۃ الزہراؓ کا ذکر بھی ہو جاتا ہے لیکن باقی آئمہ کی سیرت طیبہ کا ذکر نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر ہم اس منبر کو صحیح استعمال کرتے اور عام لوگوں تک پیغام امامت صحیح انداز سے پہنچاتے تو وہ بھی اہل بیتؓ کے پیروکار ہو جاتے۔ کچھ لوگوں نے اہل بیت کے مقابلے میں اپنے امام بنا لئے اور ان کے فتووں کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ ہم مکتب اہل بیت کو ماننے والے اللہ ، رسول اور امام کو اولواالامر مانتے ہیں اورنبوت، رسالت، خلافت ، امامت اور ولایت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ اس لئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام تک پیغام امامت و ولایت منتقل کریں۔

مزیدخبریں