پاکستانی جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یاد میں خصوصی تقریب آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گی 

Feb 13, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی ہدایت پرپاکستانی جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقادآج پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میںہوگا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سینٹر میاں رضا ربانی شرکت تقریب کا حصہ ہونگے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کے گمنام ہیروز ہی پاکستانی جمہوری تحریک کے اصل وارث ہیں، انکی قربانیوں اور جدو جہد مسلسل سے ہی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان بہادر لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور قوم کے لئے انکی کاوشوں کو یاد کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔اس تقریب کی شروعات میں جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی جو پارلیمنٹ ہاس کے سبزہ زار میں نسب ہے۔ بعد ازاں معزز پارلیمنٹیرینز جمہوریت کی بقا کی خاطر قربانیاں دینے والے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔تقریب منعقد کرانے کا مقصد جمہوریت کی خاطر قربانیوں دینے والے اور پاکستان کی جمہوریت میں اہم کردار کو یاد رکھا جاسکے۔ ان گمنام ہیروز کے اعزاز میں تقریب منعقد کرانے کا  مقصد آنے والی نسلوں کو جمہوریت بہترین انتقام اور معاشرے میں جمہوریت کے قیام کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں