آج سرکاری گندم سے تیار سپلائی دیں گے، کل سے غیر معینہ ہڑتال: فلور ملز ایسوسی ایشن


لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کو پنجاب کی فلور ملیں سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹا سپلائی کریں گی جبکہ منگل 14فروری کو غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کریں گی۔ انہوں نے سرکاری گندم اور آٹا چوری کرنے والی فلور ملز سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری گندم خوردبرد کرنے والی ملز کی ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کی جائے گی۔ منگل سے شروع ہونے والی ہڑتال انڈسٹری کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف ہے۔  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے کہا کہ سرکاری گندم اورآٹے کی خوردبرد میں ملوث فلورمل کو تحفظ دیا نہ دیں گے۔ فلور مل کے خلاف الزامات کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے بعد کارروائی انصاف کا تقاضا ہے، جس مل کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے اس کا حقہ پانی بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خوراک چند فلور ملز کی وجہ سے 1100 ملز کو مافیا قرار دے رہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خوراک کے اقدامات سے عوام اور انڈسٹری کیلئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر اعلی کو سنگین ہوتی صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...