لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآنش ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، پاکستان عوامی تحریک کے سابق سیکرٹری جنرل، پاکستان عوامی اتحاد کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، چیف آرگنائزر عوامی لائرز موومنٹ پاکستان، معروف قانون دان انوار اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش مغفرت اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور ملک و قوم کیلئے انوار اختر ایڈووکیٹ مرحوم کی دینی، علمی، فلاحی، سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔