الیکشن کمشن منشیوں پر مشتمل ہے‘ فواد چودھری کی پھر تنقید


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن منشیوں پر مشتمل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ الیکشن کمشن اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا‘ آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کو انتخابات کے لئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بہت ہو گیا‘ آئینی کی بالادستیوں کے لئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے‘ جیل بھرو سے اس  تحریک کا آغاز ہو گا۔ واضح رہے کہ فواد چودھری کو الیکشن کمشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ضمانت اس شرط پر منظور کر رہا ہوں کہ آپ دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔ پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ فواد چودھری نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے مزید کہا عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمشن منشیوں پر مشتمل ہے۔ اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...