لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کو قائم کرنے کیلئے عدالتی نظام کو حقیقی معنوں میں ٹھیک کرنا ہوگا ہے۔ یہ ہمارا المیہ ہے کہ جتنے بھی بڑے چور، لٹیرے اور ڈاکو ہیں و ہ قانون سے بالاتر ہیں اور اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ اہم عہدوں پر فائز ہیں اور جتنے چھوٹے اور غریب افراد ہیں ان کیلئے ایک الگ قانون ہے۔ جماعت اسلامی بر سراقتدار آکر یہ تفریق ختم کرنا چاہتی ہے۔ سیاسی انتقامی کارروائیاں ملک کے اندر انتشار اور افراتفری کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محب وطن قیادت کو موقع دیا جائے تاکہ ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکل سکیں۔ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک عوام کو سستااور فوری انصاف میسر نہیں آجاتا۔ پاکستا ن میں حقیقی تبدیلی کیلئے عدالتی نظام کو مضبو کرنا ہوگا۔ عدالتیں آزاد ہیں تو ہی ملک کے اندر انصاف کا بول بولا ہوسکتا ہے اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔