اسلام آباد(نا مہ نگار)چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے اجلاس آج پیر کو طلب کرلیاہے، یہ اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے میں 90 روز کے اندر انتخاب کرانے کی ہدایت کے ایک روز بعد طلب کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ای سی پی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے نفاذ کے منصوبے کو حتمی شکل دے گا۔