کاش میری ارینج میرج ہوتی‘عمران سے شادی کے وقت بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی: جمائما 


لندن(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ میرے والدین میری شادی طے کرتے لیکن ایسا نہیں ،ارینج میرج ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی کرتے وقت مجھے بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی، کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا، سوچتی ہوں کہ اگر میرے والدین سمجھ دار ہوتے تو میری شادی طے کرتے لیکن ایسا نہ ہوا ،واضح رہے کہ جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں شادی کے خلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری مگر کم نفے والی والی چیز ہے۔
جمائما

ای پیپر دی نیشن