شریف‘زرداری خاندان کا ماضی کرپشن کیسز سے عبارت ہے: اسلم بلوچ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماو مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان کا ماضی کرپشن کیسز سے عبارت ہے ان کی مفاد پرستی اور قومی دولت کی لوٹ گھسوٹ سے پوری آگاہ ہے یہ اقتدار میں رہ کر قومی دولت پر ہاتھ صاف کرتے ہیں اور اقتدار چلے جانے کے بعد اس دولت کو ذاتی و سیاسی مقاصد کیلئے استعمال میں لاتے ہیں ان کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ان موروثی سیاست جماعتوں نے جمہوری کلچر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا،اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران اپنے منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے میڈیا سیل درحقیقت ڈس انفارمیشن سیل بنے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن