شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکشن میں فتنہ خان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا عوامی خدمت مسلم لیگ ن کا دوسرا نام ہے ملک وقوم کی خدمت کا مشن لیکر چلے تھے جو انشااللہ جاری رہے گا شیخوپورہ کے علاقہ ٹھٹہ رگواں میں کارپٹ روڈ کی تعمیر اور گیس فراہمی منصوبے پر کام کے آغاز کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فتنہ انگیزی اور شر انگیزی کی سیاست کو عوام مسترد کرچکے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام چار سال تک تباہی پھیلانے والوں کو مسترد کرکے عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی کے لیے کام کرنے والوں کو آگے لیکر آئیں گے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ خزانہ خالی ہونے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
الیکشن میں فتنہ خان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا:رانا تنویر حسین
Feb 13, 2023