مشکل گھڑی میں قوم ترکی ‘ شام  کے عوام کیساتھ ہے :حاجی علی احمد

Feb 13, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران سبزی و فروٹ منڈی کے سینئر رہنما حاجی علی احمدنے ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام ہمارے دوست ممالک ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اس وقت ہمارے دوست ممالک ترکیہ اور شام مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اورتمام کاروبار زندگی رک گیا ہے اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکی اور شام کے عوام کے ساتھ ہے ۔

مزیدخبریں