شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران گلی ککے زئیاں کے صدر رانا عمران سکندر نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی ہے، خوف پھیلانے کی بجائے اللہ کی بارگاہ میں توبہ استغفار کی جائے اور اللہ سے رحم کی دعا کی جائے،ترکیہ اور شام کو فوری امدادی سامان فراہم کرنے کیلئے مسلم ممالک اور اقوام متحدہ کردار اداکریں،ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے انسان مدد کے منتظر ہیں۔