شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) کویت سے پاکستان آنے والے معروف سیاح سلطان الکندری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا یہاں انہوں نے ہرن مینار کی سیر کی ان کی آمد پر معروف سماجی شخصیت ماجد ملک اور حاجی عبدالمالک، عبدالسلام ملک عباس، چوہدری احسان الحق سندھو، ضلعی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی میڈم جمیلہ یونس، میاں شہباز حنیف ظفر بھٹی، غضنفر لودھی،محمد اکرام عرف جج منہاس، عمران عطاء اللہ میاں سمیر، شعیب ملک و دیگر کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مغلیہ دور کی اس تاریخی سیر گاہ کی خوبصورتی اور دیدہ زیبی کو سراہا انہوں نے ماجد ملک اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان الکندری نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے پاکستانیوں کی مہمان نوازی ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی ۔بعدازاں وہ وفد کے ہمراہ جنڈیالہ شیر خان روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے دربار حضرت پیر وارث شاہ پر حاضری دی اور پاکستان و کویت کی خوشحالی و ترقی اور استحکام کی خصوصی دعا کی۔