گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صدر ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹر ہماء چودھری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے دل کو سکون اور اﷲ کی خوشنودگی حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر شیراز، ڈاکٹر سخاوت، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر حناء سمیت دیگر ڈاکٹرز نے تقریباً 2500 مریضوں کا فری چیک اپ کیا، اس موقع پر مریضوں کا الٹرا سائونڈ اور لیبارٹری ٹیسٹ بھی مفت کئے گئے، فری میڈیکل کیمپ میں آنیوالے تمام مریضوں کو میڈیسن بھی بالکل مفت فراہم کی گئی۔