قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے: صدیق مہر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے کیونکہ ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام نہ صرف قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے بلکہ دستور کی حفاظت بھی کرتا ہے پوری قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین کرتی ہے اور آئین کی بالادستی اور نظامِ عدل سیوابستہ امیدیں زندہ کرنے کیلئے عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہریوں کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کی خواہش کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہا ہے۔ نالائقی اور نااہلی کا یہ عالم ہے کہ ملکی معیشت جو 10ماہ قبل ترقی کی جانب گامزن تھی آج وہ تباہی کے دھانے پر ہے اشیا خوردونوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکیں۔ حکومت کی کارکردگی صرف گرفتاریوں تک ہی محدود ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...